22 جولائی 2017 - 13:28
بھارت گھٹنے ٹیکنے پر تیار ہو گیا، چین کا دعویٰ

بھارت اور چین کے مابین سرحدی کشیدگی سے متعلق بھارت چین سے مذاکرات کیلیے تیار ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جون میں سکم پر بھارتی فوج چینی سرحد کی حدود میں داخل ہوگئی تھی اور ایک ماہ گزرنے کے باوجود بھی وہیں پر موجود ہے جبکہ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہاہے کہ چین کے ساتھ سرحدی تنازع پر پوری دنیا بھارت کے ساتھ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چین نے بھارت کو دھمکی دی تھی کہ وہ فوج واپس بلائے ورنہ ذلت اٹھانے کے لیے تیار ہو جائے، جبکہ چین نے سرحدی علاقوں میں اپنی فوجی مشقوں کا بھی آغاز کر دیا تھا۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت سرحدی کشیدگی پر مذاکرات کیلئے تیار ہوگیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169